عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ایک خاتون کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کئے جانے پر دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تیکھی تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ گجرات میں وزیر اعلی آنندي بین پٹیل جھوٹے مقدمات میں دلت پاٹیداروں کو جیل میں ڈال رہی ہیں اور یہاں وزیر اعظم جھوٹے مقدمات میں دہلی کے لوگوں
کو جیل بھیجنے میں لگے ہوئے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے مسٹر خان کی گرفتاری کے فورا ًبعد ٹویٹ کر کے کہا، ’’گجرات میں محترمہ پٹیل دلت پاٹيداروں کو جھوٹے مقدمات میں جیل میں بھیج رہی ہیں اور مسٹر مودی دہلی میں لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجنے میں لگے ہوئے ہیں۔
دہلی اور گجرات کے لوگ اس کے خلاف جدوجہد کے لئے اب متحد ہوں گے